فارن فنڈنگ کیس: عمران اسماعیل بڑی مشکل میں پھنس گئے

Aug 07, 2022 | 12:44:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عمران اسماعیل FIA میں طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو طلب کر لیا۔

(ویب ڈیسک )ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر سیما ضیاء اور نجی بینکوں کے 2 افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء کو ایف آئی اے نے 12 اگست کی سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔نجی بینکوں کے افسران کو 10 اگست کو ایف آئی اے آفس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔