فوج کے خلاف بات کرنے پر چوہدری شجاعت کا بڑا بیان

Aug 07, 2022 | 15:28:PM

(ویب ڈیسک )سینیر سیاست دان چوہدری شجاعت حسین نے ملک سیاسی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دان مصلحتیں نظرانداز کرکے فوج سے یکجہتی کا اظہار کریں، سیاست دان مل کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کیخلاف بھی فوج نے اہم قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہل خانہ کے غم میں پوری قوم شریک ہے، ہمیں ہر چیز برداشت ہے لیکن فوج کیخلاف پروپییگنڈا مہم ناقابل قبول ہے۔چوہدری شجاعت کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاستدان مصلحتیں نظرانداز کر کے فوج سے یکجہتی کا اظہار کریں، سیاستدان مل کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں،فوج کی مکمل حمایت کریں۔

مزیدخبریں