25مئی کےواقعات پر پی ٹی آئی کا بڑا ایکشن،فواد چوہدری کا بیان

Aug 07, 2022 | 15:44:PM
فائل فوٹو
کیپشن: 25مئی کےواقعات پر جے آئی ٹی تشکیل دینےکافیصلہ کیا، سانحہ ماڈل ٹاون کیس پر بھی تیزی سے آگے بڑھیں گے، فواد چودھری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ   25مئی کےواقعات پرہم نےجےآئی ٹی تشکیل دینےکافیصلہ کیاہے،ماڈل ٹاؤن کیس پربھی پنجاب حکومت تیزی سےآگےبڑھےگی۔

تفصیلات کے مطابق  فواد چودھری نے کہا کہ آج ہر طرف ہیڈ لائن میں چل رہا ہے کہ   ایف آئی اے نے  عمران اسماعیل کو طلب کرلیا، پی ٹی آئی کے  13 اکاؤنٹس ہیں ، سب ڈکلیئر ہیں ، ان میں  دو کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے ،   کل راناثنااللہ اپنی اوقات سےبڑھ کرباتیں کررہےتھے راناثنااللہ ابھی تک فیصل آبادنہیں گئے،وہ احتیاط کررہےہیں،ماڈل ٹاؤن کیس پربھی پنجاب حکومت تیزی سےآگےبڑھےگی، ضرورت پڑی توان کوعہدوں سےہٹاکرگرفتاربھی کیاجائےگا، ہمیں امیدہےراناثنااللہ اورباقی لوگ چھپیں گےنہیں۔

 فواد چودھری نے مزید  کہا کہ  حکومت پی ٹی آئی کی فنڈنگ کےمعاملےکولےکرپاگل ہوگئی ہےیہ صرف عمران خان کے خلاف مہم ہے ،الیکشن کمیشن نااہل لوگوں پرمشتمل ہے،اسد قیصر،عمران اسماعیل،علی زیدی کوایف آئی اےنے نوٹس جاری کیے، ایف آئی اے نے  پی ٹی آئی کےدفتر کے 4 ملازمین کوبھی طلب کیا ہے ،  ایف آئی اےکس حیثیت سےپارٹی رہنماؤں کونوٹس جاری کررہی ہے، عدالت نےکہاایف آئی اےسےتعاون کرناہےتوکریں گے۔  2013 کے انتخابات کے اخراجات کیلئے اکاؤنٹس کھولے گئے تھے ، ایک ایک روپے کی تفصیل فراہم کر دی گئی ہے ، 2017 میں سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا کہ امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گی تو سب جماعتوں  کا اکٹھا کرے تا کہ عوام کے سامنے سب کا موازنہ آ سکے ۔