(24 نیوز) بحران زدہ سری لنکا کے کامن ویلتھ دستے کے 10 ارکان برطانیہ میں روپوش ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روپوش ہونے والے ارکان میں9 سری لنکن ایتھلیٹ اورایک منیجرشامل ہے۔مذکورہ ارکان اپنے ایونٹس مکمل ہونے کے بعد غائب ہوئے۔
متعلقہ حکام کا کہناہے کہ روپوش ہونے والے ارکان ممکنہ طورپرسری لنکا واپس نہیں جانا چاہتے،شاید وہ برطانیہ میں رہ کرروزگار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ بدترین معاشی بحران کا شکارسری لنکا کچھ عرصہ قبل دیوالیہ ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فوج کے خلاف بات کرنے پر چوہدری شجاعت کا بڑا بیان