وزیراعلیٰ پنجاب نے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی منظوری دےدی

Aug 07, 2022 | 17:56:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ پروگرام کے تحت ماہانہ ایک ہزارکے بجائے 1500روپے دینے کافیصلہ کیا ہے، پروگرام کے تحت غریب لوگوں کوآٹا،دالیں اورگھی سستے داموں ملیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پروگرام پرعملدرآمدکیلئے وزارتی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی جس کی سربراہ ڈاکٹرثانیہ نشترہوں گی۔
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہنا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے متعلق ورکنگ گروپ تشکیل دیاجائے گااس کے علاوہ احساس راشن پروگرام پرعملدرآمدکیلئے موثرمانیٹرنگ نظام تشکیل دیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے احساس پروگرامز کیلئے احساس ایکٹ تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ احساس ایکٹ اسمبلی سے منظورکرائیں گے۔
چودھری پرویزالہٰی نے سماجی تحفظ کے پروگرامز کوایک پلیٹ فارم پریکجاکرنے کی ہدایت کردی،اجلاس میں احساس راشن پروگرام ،احساس کارڈ،احساس تحفظ پروگرام کے خدوخال پربریفنگ دی گئی،ڈاکٹرثانیہ نشتر کی جانب سے تینوں پروگرامز پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، سری لنکن دستے کے 10 ارکان برطانیہ میں روپوش

مزیدخبریں