(24نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں 48 روپے تک فی کلو مہنگی ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،اطلاق فوری ہوگا، نوٹی فکیشن کے مطابق کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔کالے چنے کی قیمت 172 سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔دال مسور کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ270 روپے سے بڑھا کر 310 روپے کر دی گئی۔سرخ لوبیا کی فی کلو قیمت میں 35 روپے کا اضافہ235 سے بڑھا کر 270 روپے فی کلو مقرر ،ثابت مسور دال کی فی کلو قیمت میں 35 روپے اضافہ،ثابت مسور دال کی فی کلو قیمت 275 روپے سے بڑھاکر 310 روپے مقرر،دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کر دی گئی ۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال چنا کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ، فی کلو قیمت 190 سے بڑھا کر 220 روپے مقررکردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے حالات کے متعلق نواز شریف کا بڑا دعوی
یوٹیلیٹی سٹورز پر دالیں مزید مہنگی
Aug 07, 2022 | 17:57:PM