(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں ڈاکو وزیراعلیٰ قبول نہیں اس لئے انہیں ہم چلنے نہیں دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان ہمت کرکے ایکس وائی کے بجائے بندوں کے نام لیں،جو کسی کا نام نہ لے سکے وہ کیا انقلاب لائے گا،طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان کو حساب دینا ہوگا اورجیل بھی جانا ہوگا،ان کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر شہید فوجی افسران کے خلاف مہم چلائی گئی۔عمران خان کا جرم ثابت ہوچکا،سزا کا تعین باقی ہے،بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والے کو سزا نہ ملی تو سوال اٹھیں گے،ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے یوایس ایڈ سے ایمبولینسز لیں،دوسروں کو آزادی کا درس دینے والا خود غلام ہے۔عمران خان پہلے بڑھکیں مارتا ہے پھر معافیاں مانگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی منظوری دےدی
وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے ، طلال چودھری
Aug 07, 2022 | 18:22:PM