(ویب ڈیسک) میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین کے کرائے میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔ لاہور میں میٹرو بس کا 4 کلومیٹر کا کرایہ 20 روپے کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ اورنج لائن ٹرین کاکرایہ علی ٹاو¿ن سے ڈیرہ گجراں تک 60روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق موجودہ اورنج لائن ٹرین کا مکمل روٹ کاکرایہ 40روپے ہے،سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 20سے25روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی،کرائے میں اضافے کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی،اورنج لائن کے اخراجات بڑھنے پر کرائے میں اضافے کی تجویز دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی منظوری دےدی
میٹرو بس کے کرایوں کے حوالے سے اہم خبر
Aug 07, 2022 | 18:45:PM