(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر توشہ خانہ ریفرنس میں انکشافات ہوئے ہیں کہ عمران خان نے کئی تحائف رقم کی ادائیگی کے بغیر حاصل کئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں انکشاف کیا گیا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے کچھ تحائف مفت میں بھی لے اڑے تھے ۔پی ڈی ایم کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کچھ تحائف تو پیسے دے کر حاصل کیے لیکن اکثر تحائف ادائیگی کے بغیر ہی اپنے گھر لے گئے جب کہ توشہ خانہ کے قواعد کے تحت ان کی زیادہ قیمت ادا کی جانی چاہیے تھی۔عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس میں الزام ہے کہ عمران خان نے ان تحائف کو اپنے گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرو بس کے کرایوں کے حوالے سے اہم خبر
عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں مزید انکشافات
Aug 07, 2022 | 19:05:PM