13 اگست کا جلسہ آغاز انقلاب ،فوری انتخابات کوکوئی نہیں روک سکتا،عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ13 اگست کا جلسہ آغاز انقلاب ہو گا،فوری انتخابات کوکوئی نہیں روک سکتا،جنہیں غلط فہمی ہے جلد دور ہو جائے گی،عوام اب عام انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ماہر قانون بابراعوان نے ملاقات کی،ملاقات بنی گالہ میں ہوئی،جس میں سیاسی، آئینی اور قانونی امور پر مشاورت ہوئی،بابراعوان نے جاری قانونی معاملات پر عمران خان کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران 13 اگست کے جلسے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ 13 اگست کا جلسہ آغاز انقلاب ہو گا،فوری انتخابات کوکوئی نہیں روک سکتا،جنہیں غلط فہمی ہے جلد دور ہو جائے گی،ان کاکہناتھا کہ عوام اب عام انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما بابرا عوان نے کہاکہ سیاسی میدان میں شکست کھانے والا ٹولہ انتخابات سے بھاگ رہا ہے،شوباز کی نالائق الیون جو مرضی کرلے مقابلہ کریں گے،ان کا کہناتھا کہ جعلی مقدمات اور جھوٹی تحقیقات عوامی بیانیہ نہیں بن سکیں گے،اب آئی آئی پی ٹی آئی نہیں دو تہائی پی ٹی آئی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فائرنگ سے زخمی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے حوالے سے ہسپتال سے اہم خبر