ممنوعہ فنڈنگ میں جو تعاون نہیں کرے گا گرفتار کریں گے ، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کون گرفتار ہوگا ؟وزیرداخلہ نے بتادیا
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اسے گرفتار کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں، اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔راناثنا اللہ نے مزید کہا کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردارہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے او آئی سی کے خلاف بھارتی بیان مسترد کر دیا