پنجاب میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یوم عاشورہ کے موقع پر پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کی پابندی عائد کی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے یوم عاشور کی مناسبت سے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے 7 اگست کی رات بارہ بجے سے 9 اگست منگل تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی۔
سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی، خلاف ورزی پر گرفتاری اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ امن و امان کے قیام کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو اضافی اختیارات سونپ دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شدید تکلیف میں ہوں، شعیب اختر کی دعاﺅں کی اپیل،ہسپتال سے ویڈیو جاری کردی