لڑکیوں کے کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغانستان طالبان حکومت نے لڑکیوں سے تعلیم حاصل کرنے کا حق بھی چھین لیا، پہلے اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد کی اب اب کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نے 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کردی جس کے بعد کلاس 3 کے بعد لڑکیاں تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گی،بی بی سی رپورٹ کے مطابق جن لڑکیوں کا قد 10 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں سے زیادہ ہے، انہیں بھی اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پکنک منانے گئی 7 لڑکیوں کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش ،دہل دہلا دینے والی خبر سامنے آ گئی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزنی صوبے میں طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کے حکام نے اسکولوں اور مختصر مدت کے تربیتی پروگراموں کے سربراہوں کو مطلع کیا ہے کہ 10 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔