دی ہنڈریڈ لیگ ، شاہین آفریدی کی پہلی گیند پر وکٹ لینے کی روایت برقرار

Aug 07, 2023 | 09:08:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ میں ہونے والی دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ میں  شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے کی روایت برقرار۔

تفصیلات کےمطابق دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ میں ’’ولیش فائر  ‘‘کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے آج بھی آتے ہی حریف بیٹر کو پہلی ہی گیند پر چلتا کیا،اس بار شاہین کا شکار ’اوول انونسبلس ‘ کی نمائندگی کرنے والے جیسن روئے بنے جو پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔

 بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے آج ہونے و الے میچ  میں 20 گیندوں پر 22 رنز دیے اور مجموعی طور پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستانی اسٹار  نے 20 گیندوں میں 12 ڈاٹ بالز کرائیں، دو چوکے ، ایک چھکا کھایا،اس کے علاوہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بھی  ولیش فائر کی ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے 20 گیندوں پر بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے،27 رنز دیے۔

 ولیش فائر اور اوول انونسبلس کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ٹائی ہوگیا، ویلش فائر نے پہلے کھیلتے ہوئے  6 وکٹوں پر 138 رنز بنائے تھے جبکہ جواب میں  انونسبلس کی ٹیم بھی 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی۔