یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں14دن کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے 4 مقدمات میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر دی ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مقدمات کی سماعت کی،ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، (ن) لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔