بجلی پھر مہنگی,فی یونٹ قیمت59روپےتک جاپہنچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا)وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،گھریلو صارفین کو اوسطً فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بنیادی ٹیرف اورٹیکسزکوشامل کرکےفی یونٹ قیمت59روپےتک جاپہنچی،حکومت نےچندروزقبل بجلی کےبنیادی ٹیرف میں 7روپےفی یونٹ کااضافہ کیاتھا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی شامل کرنےسےقیمت میں ہوشربااضافہ ہوا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم پر بھی اضافی ٹیکس لگا کر بلز میں شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیا چاہتے تھے؟، پرویز خٹک نے آخر کار اہم بات سے پردہ اٹھا دیا
کوارٹرٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، پی ٹی وی فیس، ایف سی سرچارج کو بلوں میں شامل کیا گیا،جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر رقوم شامل کرنے سے قیمت میں مزید اضافہ ہوا ، بجلی کے صارفین کو رواں ماہ کی بلنگ نئے ٹیرف کے مطابق شروع کر دی گئی۔