صدر عارف علوی مدت پوری ہونے کے باوجود عہدہ نہیں چھوڑیں گے، حکومتی رہنما نے نیا انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ صدر عارف علوی ستمبر میں اپنی مدت پوری ہونے کے باوجود عہدہ نہیں چھوڑیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے تحت صدر کا آئینی عہدہ خالی نہیں چھوڑا جا سکتا،صدر کا الیکٹورل کالج پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں ہیں،وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ کااختیار اب صدر کی بجائے الیکشن کمیشن کے پاس ہے، نئی مردم شماری کے بعد انتخابات کب ہوں گے فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ،ان کاکہناتھا کہ صدر عارف علوی ستمبر میں اپنی مدت پوری ہونے کے بعد بھی عہدے پر موجود رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی ،پی ٹی آئی کی پلاننگ بے نقاب، آڈیو لیک نے بھانڈا پھوڑ دیا