عمران خان سے جیل میں پہلی ملاقات،وہ کون تھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ مجرم چئیرمین تحریک انصاف سےجیل میں پہلی ملاقات ہوئی ہے،چئیرمین تحریک انصاف کے وکیل نے اٹک جیل میں ملاقات کی،ابھی تک فیملی سے کسی سے فون پر رابطہ نہیں ہوسکا۔
جیل حکام کے مطابق سابق وزیراعظم نے ابھی تک اپنے عزیزواقارب کے 5 نمبر نہیں دیے۔نمبر فراہم کرنے کےبعد چیک کرکے ہفتہ میں 4بار 20 منٹ بات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ابھی تک جیل مینیو کے مطابق کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔
سابق وزیر اعظم کی جانب سے کسی مخصوص کھانے کی درخواست نہیں کی گئی،روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے میڈیکل ٹیسٹ نارمل ہیں،ہفتے کے روز منتقلی کے ساتھ ہی بی کلاس اور اسکے مطابق مراعات فراہم کردی گئی تھیں۔
سزا یافتہ قیدیوں والے کپڑے سابق وزیراعظم پہنیں گے یا نہیب فیصلہ حکومت کرے گی،ابھی تک سابق وزیراعظم سادہ کپڑے استعمال کررہے ہیں۔