چلتی پھرتی کار روبوٹ میں تبدیل ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک کمپنی نے چلتی پھرتی کار کو حقیقی ٹرانسفارمر میں تبدیل کر کے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کار خودکار طریقے سے ایک دیوہیکل روبوٹ کی شکل اختیار کر لیتی ہے ، ویڈیو کا شیئر کرنا تھا کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی ، جس کی وجہ انسان کی تخلیقی خواہش ہے کہ ایک چلتی پھرتی کار ان کی حفاظت کیلئے خود کار طریقے سے روبوٹ بن جائے ، جیسا کہ معروف ہالی ووڈ فلم ٹرانسفارمر میں ہوتا ہے ۔
A Turkish company called Letrons has created a real-life Transformer using a BMW car, and the best part is, it's drivable! ????????????
— Tansu YEĞEN (@TansuYegen) August 6, 2023
pic.twitter.com/3Uy9xNc2sV
ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے کیپشن میں بتایا کہ ترک کمپنی نے بی ایم ڈبلیو کار کو حقیقی ٹرانسفارمر میں تبدیل کر دیا ،یہ کارنامہ ’’لیٹرونز ‘‘نامی ترک کمپنی نے BMW کار کا استعمال کرتے ہوئے سر انجام دیا ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے حقیقی ٹرانسفارمر کو دیکھ کر کافی محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ سب سے اچھی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کار چلائی بھی جا سکتی ہے ۔