جاوید شیخ کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟اداکار نے خود ہی یہ راز اگل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے نامور اداکار جاوید شیخ کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟اداکار نے خود ہی یہ راز اگل دیا۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی اپنی پہلی بیوی اداکارہ زینت منگی کو طلاق دینا تھی، یہ ان کیلئے زندگی کی سب سے بڑی ندامت اور افسوس ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتے تھے اور نہ ہی ان کے بچے اس کیلئے تیار تھے اور انہیں اس طلاق کے بعد بہت کچھ سہنا پڑا۔
ضرور پڑھیں:’تھپڑ پڑتے ہی میری دھوتی گرگئی‘بہروزسبزواری نے ماضی کا قصہ سنادیا
جاوید شیخ نے بتایا کہ اس موقع پر ان کے بچوں شہزاد اور مومل نے بہت مضبوطی کا مظاہرہ کیا اور انہیں ایک ٹوٹے تعلق کے درمیان پرورش پانی پڑی۔ کہتے ہیں کہ زینت منگی کو طلاق نہیں دینی چاہئے تھی ، طلاق کی وجہ سے بچوں کو ان سے تین برس دور رہنا پڑا۔
اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے اپنے بچوں اور پوتے کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ان کے پوتے نے ان کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ 200 مرتبہ دیکھی ہے۔