(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے چئیرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کوعہدہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا،الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی صدارت کے اہل نہیں رہے،چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی فائل تیار کر کے کمیشن کو بھجوا دی گئی،الیکشن کمیشن کچھ دیربعد عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کو بجلی کا ایک اور بڑا جھٹکا
پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس جاری ہے،اجلاس میں ملک بھرمیں نئی حلقہ بندیاں شروع کرنے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔