ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز ہزارہ ایکسپریس کو نوابشاہ کے علاقے سرہاری میں حادثہ پیش آیا تھا جس سے ٹرین کی 10بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں 34 افراد جاں بحق اور 84 زخمی ہوئے تھے، اب ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص حادثے کی ممکنہ وجہ بیان کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ سانگھڑ میں سرہاری کے مقام پرٹوٹا ہوا ٹریک سامنے آیا ہے ، اس ٹریک کے ٹوٹنے کی وجہ لکڑی کا ایک ٹکڑا بتایا جا رہا جس کے سہارے پر پٹری کو جوڑا گیا تھا، لکڑے کا ٹکڑا پرانا ہو چکا تھا اور جب ٹرین کا وزن اس جوڑ پر پڑا تو وہ ٹوٹ گیا اور ٹرین کی بوگیاں الٹ گئیں ۔
ہے وڈیو دیکھ کر یقین ہوگیا سرہاڑی ٹرین حادثے کے زمیوار حکمران و ریلوے عملہ ہے۔ وڈیو میں پٹڑی کی حالت دیکھیں کس طرح لکڑیوں سے جوڑا گیا تھا، ریلوے نے خود اپنے ہاتھوں سے موت کے موں دھکیلا ہے جانبحق ہونے والوں کے ورثہ سمیت پاکستانی عوام پر تو قیامت برپا ہے۔#TrainAccident #Exclusive pic.twitter.com/Hk5Zedz4co
— Dileep kumar khatri???? (@DileepKumarPak) August 6, 2023
واضح رہے کہ ٹرین ڈرائیور راشد منہاس نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ ٹریک بالکل ٹھیک تھا، جہاں حادثہ ہوا وہاں رفتار کی حد 105 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ ٹرین صرف 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ حادثے کےمقام پر ٹوٹا ہوا ٹریک واضح نظر آرہا ہے، پٹریوں کو جوڑنے والی واشر پر صرف ایک انچ کا لوہےکا ٹکڑا لگا ہوا تھا اور اس کے اندر کا حصہ لکڑی کا تھا، جب کہ یہ پورا لوہےکا ہوتا ہے، ٹنوں وزنی ٹرین گزرنے سے لکڑی کا ٹکڑا الگ ہوگیا اور ٹریک ٹوٹ گیا۔