اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات،  الیکشن کمیشن نے اپنی  تمام تیاریاں مکمل کر لیں

Aug 07, 2023 | 18:17:PM

(عثمان خان) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی  تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، الیکن کمیشن کو مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن درکار ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 17 میں  ترمیم  کی ضرورت ہے، امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کی حد مقرر کی جا چکی ہے، مخصوص نشستوں کی تعداد کے نوٹیفکیشن کے لئےسمری تیار کی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات کے سیکشن 17 میں مطلوبہ  ترمیم کی سمری بھی 26 جولائی کو کابینہ کو بھجوائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا, الیکشن کمیشن سے بھی بڑی خبر آ گئی

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کااستحقاق ہے، الیکشن کمیشن کو مطلوبہ ترامیم فراہم کر دی جائے، مخصوص نشستوں  کی تعدا د کی منظوری بھی لی جائے اور وزارت داخلہ  آج ہی تحریری طور پر اس ضمن میں  پیش رفت سے آگاہ کرے۔

اجلاس میں آئندہ  ہفتے  کمیشن کا دوبارہ اجلاس  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں