گھوٹکی: میرپور ماتھیلو پھاٹک کے ساتھ ریلوے ٹریک جگاڑ کے ذریعے جوڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو پھاٹک کے ساتھ ریلوے ٹریک جگاڑ کے ذریعے جوڑا گیا جو کہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
ریلوے حکام جگاڑ کرکے ایک بار پھر بڑے سانحے کے منتظر ہیں۔ گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو پھاٹک کے ساتھ ریلوے ٹریک جگاڑ کے ذریعے جوڑا گیا۔ لوہے کی جگہ لکڑی اور نٹ بلٹس کی جگہ کپڑا باندھ دیا گیا۔ ایک صدی سے زائد پرانے ریلوے ٹریک کو دیسی طریقے سے جوڑ دیا گیا جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حکومت سے بڑے مطالبات کر دیئے
واضح رہے کہ گھوٹکی ضلع میں 2005 میں ٹرین حادثہ ہوا جس میں 150 افراد لقمہ اجل بنے اور دوسرا حادثہ 2021 میں گھوٹکی کے علاقے ریتی کے مقام پر پیش آیا جس میں 40 افراد جان بحق ہوئے تھے۔