عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا،خریداروں کی چاندی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 1940ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر نے روپے کو بچھاڑ دیا ایک ہی دن میں قیمت میں بڑا اضافہ
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 943 روپے کی کمی 1 لاکھ 90ہزار 72 روپے کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی 2750روپے پر برقرار ہے۔