اراضی پر قبضے کا الزام، سابق ارکان اسمبلی کی اینٹی کرپشن طلبی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے سابق ایم این اے اور 2 ممبران صوبائی اسمبلی کو اینٹی کرپشن میں طلب کر لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کے الزام میں سابق ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کو طلب کیا ہے، اینٹی کرپشن نے سابق ممبران صوبائی اسمبلی ملک سرفراز کھوکھر اور ملک ندیم بارا کو بھی طلب کیا ہے،ملک کرامت وغیرہ کو 9 اگست صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کے الزام پر اینٹی کرپشن تینوں کے خلاف انکوائری کررہا ہے،ملک کرامت کھوکھر اور ملک ندیم بارا نے پرائیویٹ زمین خریدی اور دھوکے سے قیمتی سرکاری زمین پر قبضہ کیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک سرفراز کھوکھر پر سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کرنے کا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن نے تمام متعلقہ محکموں کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے،اینٹی کرپشن کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے روپے کو پچھاڑ دیا ایک ہی دن میں قیمت میں بڑا اضافہ