چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے: بلاول بھٹو
اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوگا اور ہمیں میثاق جمہوریت کا حصہ بننا ہوگا: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافاتِ عمل ہے۔
اسلام آباد میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی جمہوری دائرے میں رہے، پیپلزپارٹی کی پالیسی قوم کے سامنے ہے، جمہوری جدوجہد کے ذریعے سلیکڈ کو گھر بھیجا، ہم نے کبھی ایوان میں گالی نہیں دی، تاریخ میں پہلی بار جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، اپوزیشن نے سبق نہیں سیکھا، مخالفت کو دشمنی بنادیا، میثاق جمہوریت میں سیاسی جماعتوں اور اداروں کو شامل ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کو بڑا جھٹکا، جہانگیر ترین نے نارووال سے 2 بڑی وکٹیں گرا دیں
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے، ہم سب کو چارٹراف ڈیموکریسی کا حصہ بننا چاہیے، ہمیں میثاق جمہوریت کا حصہ بننا ہوگا، اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوگا، ہمیں آپس میں گیم کے رولز طے کرنا ہوں گے، اپوزیشن جماعت نے وہ ریڈ لائن پار کی جو تاریخ میں کبھی کسی نے نہیں کی، ہم پر بھی ذمہ داری ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کریں، نوجوان روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، نوجوان طبقے کا ہم سے اعتبار اٹھ چکا ہے۔