جرمنی کا "بڈی بیئر"کوئٹہ میں نصب کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جرمن حکومت کی جانب سے پاکستان کو بطور تحفہ ملنے والا بڈی بیئر کا مجسمہ سب سے پہلے کوئٹہ میں نصب کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوستی کی نشانی بڈی بیئر کو نصب کیا گیا ، بڈی بیئر جرمنی اور پاکستان کی ثقافت کا مظہر ہے، جبکہ کوئٹہ کے سابقہ جی پی او چوک کا نام تبدیل کرکے برلن کوئٹہ فرینڈ شپ اسکوائر رکھ دیا گیا ہے،کوئٹہ میں مذکورہ سکوائر کا افتتاح کراچی میں تعینات جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز پیر نے کیا۔
اس حوالے سے کوئٹہ میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نےبات کرتے ہوئے کہا کہ بڈی بیئر جرمنی کے شہر برلن کی ایک علامت ہے اور یہ شہر اور اس کے رہائشیوں کے لئے ثقافتی اور علامتی دونوں اہمیت رکھتا ہے، بڈی بیئر نصب کرنے کا مقصد امن و دوستی کے فروغ کا پیغام ہے، پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کو 70سال ہوچکے ہیں، 70 سالہ تعلقات کی یاد میں بڈی بیئر کو نصب کیا گیا۔
مراد بلوچ نے کہا کہ بڈی بیئر نصب کرنے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تعاون کیا ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جی پی او چوک برلن کوئٹہ فرینڈشپ سکوائر کا نام دیا ، دنیا بھر میں 16ہزار بڈی بیئر نصب کئے گئے ہیں، جرمنی وقتا فوقتاً طلباء کو اسکالرشپ فراہم کر رہا ہے، جرمن ویزے کی فراہمی کو دستاویزات کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے۔
جرمن قونصل جنرل روڈیگر لاٹز نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے دوستی کی نشانی بڈی بیئر یہاں نصب کیا گیا ہے، پاکستان میں پہلا بڈی بیئر نصب کیا گیا ہے، برلن، واشنگٹن اور نیویارک سمیت مختلف شہروں میں بڈی بیئر نصب کئے گئے ہیں،بڈی بیئر کی تزئین و آرائش کوئٹہ کے طلباء محمد شہاب سے کرائی گئی۔
روڈیگر لاٹز نے مزید کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا مشرکہ طور پر کرنا ہے, بڈی بیئر کی تنصیب ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کے شکر گزار ہیں،ہم شکر گزار ہیں چوراہے کا نام کوئٹہ برلین سکوائر رکھا ہے، بڈی بیئر کی کوئٹہ میں تنصیب پاک جرمن دوستی کے لیے اہمیت کا حامل ہے،بڈی بیئر نے 6ہزار کلو میٹر کا طویل سفر طے کر کے کوئٹہ پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے: بلاول بھٹو
جبار بلوچ نے کہا کہ پاک جرمن کی 70 سالا تقاریب کے بعد بڈی بیئر کی تنصیب اہم ہے، ہمیں فخر ہے پاکستان کا پہلا بڈی بیئر کوئٹہ میں نصب کیا گیا، بڈی بیئر کوئٹہ کی خوبصورتی اور دونوں ممالک کی دوستی میں اضافہ کرے گا۔