(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے دارلحکومت اسلام آباد سمیت کشمیر، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد ، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پشاور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ،لکی مروت، کرک، سوات، دیر،کرم، کوہستان اور کو ہا ٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال ،سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات ، سرگودھا، جھنگ، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا،خریداروں کی چاندی ہو گئی
رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہےجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔