بھارتی معروف فلمساز کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی بھارت کے معروف ملیالم فلمساز صدیق اسماعیل ہارٹ اٹیک کے بعد شدید علیل ہیں۔
بھارتی میڈیا اطلاعات کے مطابق فلمساز صدیق اسماعیل کو پیر کی سہ پہر دل کا دورہ پڑا جس کے فوری بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 69 سالہ صدیق اسماعیل اس وقت کوچین (کوچی) کے امریتا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ صدیق اسماعیل اس سے قبل نمونیا اور امراض جگر کے باعث زیر علاج تھے اور اسی دوران انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بادل برسیں گے یا سورج آنکھیں دکھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
صدیق اسماعیل نے فلموں میں ہدایتکاری کا آغاز 1989 میں فلم" رام جی راؤ اسپیکنگ" سے کیا۔
اس سے قبل وہ سکرین رائٹر تھے اور انہوں نے 1986 میں ملیالم فلم" پاپن پریاپیٹا پاپن" میں بطور سکرین رائٹر کیریئر شروع کیا تھا، جبکہ ان کی آخری فلم "بگ برادر "تھی۔