لاہور ہائیکورٹ؛ذہنی معذور قتل کے مجرم کی پھانسی کی سزا ملتوی 

Aug 07, 2023 | 21:53:PM
لاہور ہائیکورٹ؛ذہنی معذور قتل کے مجرم کی پھانسی کی سزا ملتوی 
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ کا ذہنی معذور مجرموں کی سزا کے حوالے سے اہم فیصلہ ،عدالت نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے کے مجرم کو ذہنی معذور ہونے پر پھانسی کی سزا ملتوی کردی،عدالت نے سزا یافتہ مجرم کی ذہنی حالت ٹھیک ہونے تک سماعت ملتوی کردی۔
عدالت نے واپڈا کے ایک ڈائریکٹر کو قتل اور دوسرے ڈائریکٹر کو زخمی کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طبی معائنے کا حکم دیدیا،سزا کے خلاف اپیل پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کرتے ہوئے طبی معائنے کا حکم دےدیا، فیصلے کے 7 صفحات کوعدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اقبال انصاری نے واپڈا ہاو¿س میں ڈائریکٹر عبدالجلیل کو قتل اور ڈائریکٹر سی اے ڈی عبدالرحمان کو زخمی کیاتھا،جون 2004 کے وقوعے پر انسداددہشتگردی عدالت نے 2005 میں اقبال انصاری کو موت اور قید کی سزائیں سنائیں ،2006 میں لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا۔
سپریم کورٹ نے 2015 اپیل پر کیس دوبارہ ریمانڈ کیلئے ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا،اگست 2016 میں ٹرائل کورٹ نے اقبال انصاری کو سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا۔
اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت کو اقبال کے شیزوفرنیا کے مرض میں مبتلا ہونے کی رپورٹ پیش کی،اقبال کے وکیل نے ذہنی حالت درست ہونے تک اپیل پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اقبال کی ذہنی حالت درست نہیں، اپیل پر فیصلہ ملزم کو سماعت کے حق سے محروم کے مترادف ہوگا،عدالت کو ملزم کی ذہنی حالت ٹھیک ہونے تک اپیل پر سماعت ملتوی کرنی چاہئے،عدالت ملزم کے ٹھیک ہوکر اپنا کیس پیش کرنے تک سماعت ملتوی کر رہی ہے۔
 فیصلے میں کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل ہر دو ماہ بعد اقبال کو پاکستان انسٹیٹیوٹ مینٹل ہیلتھ لے جاکر رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار کو پیش کریں،اپیل کو اقبال سے متعلق بہتری کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کپتان کو بڑا جھٹکا، جہانگیر ترین نے نارووال سے 2 بڑی وکٹیں گرا دیں