ایم کیو ایم نے عام انتخابات کی تیاریاں، 4 امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

Aug 07, 2023 | 21:56:PM

(شعیب مختار) متحدی قوومی موومنٹ کی جانب سے آنے والے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔

مشاورت کے بعد پارٹی قیادت کی جانب سے چار امیدواروں کو عام انتخابات کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے تین رہنماؤں کو قومی اسمبلی اور ایک رہنما کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 سے ایم کیو ایم کے رہنما سید حفیظ الدین انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ حلقہ این اے 236 سے محمد اقبال خان انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 سے ہمایوں عثمان انتخابات میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے، بلاول بھٹو

ایم کیو ایم کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 112 سے فیاض الحق خان انتخابات میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد تمام امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں پارٹی کے مزید رہنماؤں کو عام انتخابات کے ٹکٹ دیے جانے کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں