(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران حکومت مستقبل میں فرائض سرانجام دی گی یا نہیں فیصلہ ایک یا دو دن میں ہو جائے گا، نگران حکومت کے پی کے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئی کابینہ کے لئے نیوٹرل ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اور ایسے افراد کا انتخاب کیا جائے گا جو بغیر کسی وابستگی کے اپنی آئینی ذمہ داری کے مطابق انتخابات کرا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کو بڑا جھٹکا، جہانگیر ترین نے نارووال سے 2 بڑی وکٹیں گرا دیں
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلے 4 وزراء کے علاوہ باقی تمام وزراء کو تبدیل کیا جائے گا لیکن تازہ اب ڈیٹس کے مطابق ساری کی ساری کابینہ کو ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس مقصد کے لئے نام فائنل کئے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب گورنر کے پی کے حاجی غلام علی کو بھی تبدیل کیے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ گورنر کے لئے بھی غیر سیاسی شخص کو ترجیح دی جائے گی۔