بھارتی تامل اداکارہ سندھو 42 برس کی عمر میں کینسر سے انتقال کر گئیں

Aug 07, 2023 | 23:49:PM
بھارتی تامل اداکارہ سندھو 42 برس کی عمر میں کینسر سے انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تامل فلموں کی معروف  اداکارہ سندھو 42 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سندھو   طویل عرصے سے موذی مرض میں مبتلا تھیں،اداکارہ کو 2020 میں بریسٹ کینسر ہوا تھا،وہ علاج کے کئی مراحل سے بھی گزری تھیں۔

علاج معالجے کے دوران اداکارہ نے سوشل میڈیا پر درخواست کی تھی کہ ان کی مالی مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی معروف فلمساز کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے کئی اداروں بشمول کارتھی، ایسارا، ستیش کمار اور دیگر نے علاج کے اخراجات میں سندھو کی مدد بھی کی تھی۔

وہ چنئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ رات دو بجےاداکارہ سندھو چل بسیں ۔