(ویب ڈیسک)تامل فلموں کی معروف اداکارہ سندھو 42 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سندھو طویل عرصے سے موذی مرض میں مبتلا تھیں،اداکارہ کو 2020 میں بریسٹ کینسر ہوا تھا،وہ علاج کے کئی مراحل سے بھی گزری تھیں۔
علاج معالجے کے دوران اداکارہ نے سوشل میڈیا پر درخواست کی تھی کہ ان کی مالی مدد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی معروف فلمساز کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک
ساؤتھ فلم انڈسٹری کے کئی اداروں بشمول کارتھی، ایسارا، ستیش کمار اور دیگر نے علاج کے اخراجات میں سندھو کی مدد بھی کی تھی۔
وہ چنئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ رات دو بجےاداکارہ سندھو چل بسیں ۔