حکومت کی جانب سے تحریری تجاویز ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے ،لیاقت بلوچ

Aug 07, 2024 | 00:46:AM

(24 نیوز )نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا مذاکرات کے بعد کہنا ہے کہ  حکومت کی جانب سے تحریری تجاویز ملنے کے بعد  امیر جماعت اسلامی دھرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔
 لیاقت بلوچ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا عوامی مسائل پر دھرنا جاری ہے ،ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ ہمارا ذاتی نہیں عوامی مسئلہ ہے ،ہمارے مطالبات ہیں بجلی کی زائد  قیمتوں پر تنخواہ داروں پر ٹیکس واپس لیں ،آج کی کمیٹی میں وزیر داخلہ وزیر توانائی ٹیکیکل کمیٹی کے لوگ موجود تھے ،
ہم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ عوام کو ریلیف ملنا چاہیے،مذاکرات کے بعد حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کل تحریری تجاویز جماعت اسلامی کو دیں گے ، جماعت اسلامی کل تجاویز ملنے کے بعد  امیر جماعت اسلامی سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں