امریکا میں پاکستانی شہری کی گرفتاری , دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا
ہم باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے آصف مرچنٹ کے ماضی سے متعلق معلومات کی توثیق چاہتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری پر دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے آصف مرچنٹ کی گرفتاری پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں،ہم باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے آصف مرچنٹ کے ماضی سے متعلق معلومات کی توثیق چاہتے ہیں۔ امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق آصف مرچنٹ پاکستان سے آکرکچھ عرصہ ایران میں رہاتھا تاکہ کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرے تاہم جس شخص سے اس نے رابطہ کیا وہ ایف بی آئی کا خفیہ مخبر تھا۔