ڈسکہ: بجلی کے بل پر جھگڑا،بھائیوں نے چھوٹے بھائی کو چھریوں کے وارسے زخمی کردیا

Aug 07, 2024 | 09:30:AM
ڈسکہ: بجلی کے بل پر جھگڑا،بھائیوں نے چھوٹے بھائی کو چھریوں کے وارسے زخمی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد چاند ملک)ڈسکہ میں بجلی کا بل نہ دینے پر دو بڑے بھائیوں نے چھوٹے بھائی کو چُھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق  غریب محنت کش گلزار جب گھر آیا تو گھر کی بجلی بند ہونے کے باعث بچے گرمی میں رو رہے تھے،گلزار نے بجلی بند ہونے کی وجہ جب اپنی بیوی سے پوچھی تو بیوی نے بتا یا تمہارے بھائی نے میٹر سے تاریں کاٹ دی ہیں۔

گلزار جب بھائیوں سے وجہ پوچھنے گیا  تو ان کی آپس میں لڑائی ہو گی اور بھائیوں نے چھُریوں کے وار کردئیے،بجلی کا بل 6ہزار روپے آیا جس میں گلزار غربت کے باعث اپنے حصے کا بل ادا نہیں کرسکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام، پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد

پولیس کے مطابق گلزار کو زخمی حالت میں سول ہسپتال ڈسکہ لایا گیا،جہاں پر تشویشناک حالت ہونے کے باعث سیالکوٹ ریفر کردیا گیا جبکہ دونوں ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا