خیرپور : تین بچیاں جھیل میں ڈوب گئیں،دو جاں بحق،ایک کو بچا لیا گیا

Aug 07, 2024 | 09:42:AM
خیرپور : تین، بچیاں، جھیل ، ڈوب،جاں بحق،24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیرپور کے نواحی گاؤں میں 3بچیاں جھیل میں ڈوب گئیں ، دو بچیاں جاں بحق ایک کو بچا لیا گیا ، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ خیرپور گمبٹ کے نواحی گاؤں محبوب کلہوڑو میں پیش آیا جہاں 8 سالہ الیزہ اور 10 سالہ کونج جھیل کراس کرتے ہوئے گر کر ڈوب گئیں۔

 بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی زیادہ آنے کے باعث جھیل پانی سے بھر گئی جھیل کراس کرنے والے راستے پر شگاف پڑ گیا۔

ورثا اور گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی نعشوں کو باہر نکالا،بچیوں کی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔