( سید زبیر راشد)وفاقی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کے معاملے پرصدر مملکت آصف علی زرداری میدان میں آگئے اورچیئرمین ایچ ای سی کی بغیر اشتہار کےتعیناتی کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کو ایک سال کےلیے چیئرمین ایچ ای سی تعینات کیا تھاجو اس سے قبل بطورِ چیئرمین ایچ ای سی دو سالہ مدت گزار چکے ہیں،صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین ایچ ای سی کی بغیر اشتہار کے غیر قانونی تعیناتی پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔