بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان ،شان مسعود کپتان مقرر

سعود شکیل کوشاہین شاہ کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کانائب کپتان مقررکیاگیاہے،سیریزکاپہلامیچ 21 سے 25اگست تک راولپنڈی اوردوسرا  کراچی میں 30 اگست سے3 ستمبر تک کھیلاجائےگا

Aug 07, 2024 | 10:14:AM

(وسیم احمد)بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17رکنی پاکستانی اسکواڈکااعلان کردیاگیا،شان مسعودکپتان ہوں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریزکاپہلامیچ 21 سے 25اگست تک راولپنڈی اوردوسرا  کراچی میں 30 اگست سے3 ستمبر تک کھیلاجائےگا۔اس سیریز کے لیے شان مسعود ہی پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سعود شکیل کوشاہین شاہ کی جگہ نائب کپتان مقررکیاگیاہےاوریہ فیصلہ شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیاگیاہے۔

اس ٹیسٹ سیریز کے لیے عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد ہریرہ ،کامران غلام اور محمد علی کوبھی سکواڈ میں شامل کیاگیاہے،جیسن گلیسپی کی ریڈبال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے یہ پہلی ٹیسٹ سیریزہوگیؕ۔

بنگلہ دیشی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کاکیمپ11اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پاکستانی ٹیم کو 21اگست2024سے5اپریل2025تک 9ٹیسٹ ،14 ٹی 20اور کم از کم 17ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔

دوسری طرف بنگلہ دیش اے کیخلاف پہلے 4روزہ میچز کیلئےپاکستان شاہینزکا بھی اعلان کردیاگیاہے جس میں سعود شکیل کوکپتان مقرر کیاگیاہے۔

مزیدخبریں