(24نیوز)حسینہ واجد اور مودی سرکار کا گھناؤنا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا۔
بھارتی ایئرپورٹ پر بھگوڑی حسینہ کا استقبال کیا گیا، شیخ حسینہ واجد کا بھارت پہنچنے پر بھارتی مشیر اجیت دوول اور وزارت خارجہ کےافسروں نے استقبال کیا،حسینہ واجد نے بھارت کی کٹھ پتلی بن کر اپنی ہی عوام کے خلاف پالیسیاں بنائیں اور ظلم کئے۔
پاکستان کی نفرت میں بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کو بھی نشانہ بنایا اور اس پر پابندی عائد کی ، بنگلادیشی عوام نے نفرت انگیز گٹھ جوڑ مسترد کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔