آئمہ بیگ نے پاکستان میں ""می ٹومہم"شروع کرنے کا ارادہ ظاہرکردیا

کئی ایسے درندوں اورچیٹرزسے آگاہ ہوں جوشوبزمیں آنے والی معصوم لڑکیوں اوربھولی بھالی خواتین کی زندگیاں تباہ کرچکے ہیں

Aug 07, 2024 | 11:39:AM
 آئمہ بیگ نے پاکستان میں
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوبزمیں خواتین کے استحصال اورشوبزمیں موجود شکاریوں کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے پاکستان میں بھی خواتین کو درندوں سے بچانے کے لیے ""می ٹومہم" شروع کرنے کے ارادے کااظہارکردیا۔

آئمہ بیگ کی طرف سے یہ اعلان جدہ میں پرفارمنس اورعمرہ کی ادائیگی کے بعد انسٹاگرام اسٹوریزمیں سامنے آیاہے۔فوٹو اینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی پوسٹس کی سیریز میں معروف گلوکارہ نے اپنے عمرے کے تجربے کوبیان کرتے ہوئے لکھاکہ کہ اس نے میرے خواتین کودرپیش مسائل حل کرنے کے عزم کومزید مضبوط کردیاہے۔اس موقع پر آئمہ بیگ نے مزیدلکھاکہ وہ کئی ایسے درندوں اورچیٹرزسے آگاہ ہیں جوشوبزمیں آنے والی معصوم لڑکیوں اوربھولی بھالی خواتین کی زندگیاں تباہ کرچکے ہیں لیکن وہ اس پر خاموش رہیں تاہم اب انہیں اس بات کاپچھتاوا ہے۔

ضرورپڑھیں:متنازع ویب سیریز’برزخ‘ پاکستان میں یوٹیوب سے ہٹا دی گئی

آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ میں مزیدلکھاکہ ہمارے ہاں خواتین کودھوکہ دیناایک عام سی بات سمجھی جاتی ہے۔میں نے اپنے اردگرد ایسے بہت سے واقعات ہوتے دیکھے ہیں،خواتین کوئی مذاق نہیں ہیں،یہ خواتین ہی ہیں جومردوں کواس دنیامیں لاتی ہیں اس لیے ان کااحترام کیاجاناچاہیے۔

آئمہ بیگ کی جانب سے یہ  بیان ان کی طرف سے پاکستان کوایک طویل عرصے کے لیے چھوڑنے کے اعلان کے بعد سامنے آیاہے۔اس سے قبل  اسی سال آئمہ بیگ نے احمدعلی بٹ کی ایک پوڈکاسٹ میں اپنے سابقہ منگیتر،ماڈل واداکارہ شہبازشگری کے حوالے سے بھی تفصیلات شیئرکی تھیں۔اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے بتایاتھاکہ بریک اپ کے باوجود ان کے اورشہبازشگری کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔