ماورا حسین کی نازیبا لباس میں سرفنگ کی ویڈیو ، صارفین سیخ پا

Aug 07, 2024 | 12:44:PM
ماورا حسین کی نازیبا لباس میں سرفنگ کی ویڈیو ، صارفین سیخ پا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی نازیبا لباس میں سمندر کی موجوں پر سرفنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،صارفین سیخ پا ہوگئے۔

"آنگن" ، "ثبات" ،"نوروز" ، "ایک تمنا لاحاصل سی" اور "داسی" سمیت کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ماورا حسین کی سمندر پر سرفنگ کی ویڈیو نے سب کو  حیران کردیا ، وہیں انکے بے باک لباس نے صارفین کو ناراض بھی  کردیا۔

ماورا حسین کو اکثر انکی جسامت کے سبب تنقید کا سامنا رہتا ہے اور لوگ ان کے بے انتہا دبلے ہونے کا تمسخر بھی اڑاتے ہیں جس کو اداکارہ نظر انداز کرنا پسند کرتی ہیں اور اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھتی ہیں۔

حال ہی میں ماورا حسین کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا سامنا ہے لیکن اس کی وجہ ان کی جسامت نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر نازیبا لباس میں ملبوس ہوکر سرفنگ کرنا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24 News HD (@24newshd.pk)

ایک صارف نے لکھا کہ "ٹانگوں پر کسی اور رنگ کی لیگنگس بھی پہنی جاسکتی تھیں، سفید لیگنگس پہننا نہ پہننا تو برابر ہے".ایک اور صارف نے لکھا کہ"دوسرے ملک جا کر ساری تمیز بھول جاتے ہیں یہ لوگ، یہ کیا پہن لیا ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:شردھا کپور نے راہول مودی سے راہیں جدا کرلیں

ایک ناقد نے لکھا کہ " سب کچھ تو ٹھیک ہے لیکن یہ اسٹائل تھوڑا کیجوال نہیں ہے؟" جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ " کیا عقل نہیں ہے کہ سرفنگ کرتے ہوئے کیسا لباس پہننا چاہئے؟"

واضح رہے کہ ماورا حسین نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا اور 2016 میں بالی ووڈ فلم "صنم تیری قسم" میں اداکار ہرشوردھن کے ساتھ کام کیا اور صرف ایک ہی فلم سے بالی ووڈ کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہیں۔