حکومت آئی پی پیز کے معاملے کوسنجیدگی سے دیکھ رہی ہے:اویس لغاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سےمتعلق پی ٹی آئی حکومت کےفیصلےکاخمیازہ عوام کو آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔
وفاقی وزیرپاوراویس لغاری نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاورکے اجلاس میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی کی رپورٹ میں آئی پی پیز کا آڈٹ کرنےکا کہا گیا تھا۔پی ٹی آئی دورحکومت میں آئی پی پیز کی تحقیقات نہیں کی گئی تھیں ۔
اویس لغاری کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نےآئی پی پیز ثالثی کےعمل میں ڈال کر التوا کا شکار کیا،اگر نامکمل رپورٹ پرثالثی ہوتی تو آئی پی پیز کو کلین چٹ مل جانی تھی۔
ہماری حکومت آئی پی پیز کے معاملے کوسنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔