کرپشن کے الزامات میں افغان کرکٹر پر 5 سال کیلئے پابندی عائد

Aug 07, 2024 | 17:27:PM

(24نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم  کے ٹاپ آردر بلے باز احسان اللہ جنت پر کرپش کے الزامات میں 5 سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔ 

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے رواں سال کے آغاز میں کابل پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران کرکٹر پر کرپشن کے الزام پر فوری طور پر 5 سال کی پابندی عائد کردی ہے،بورڈ نے احسان اللہ جنت کو آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا، اس قانون کے تحت اثر و رسوخ کا غلط استعمال جبکہ میچ کے دوسرے پہلو میں ہیرا پھیری کرنے کی کوششوں کا سبب ہے،اس خلاف ورزی کے نتیجے میں احسان اللہ پر فوری طور پر تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے پر 5 سال کی پابندی ہے جبکہ کرکٹر نے الزامات کو تسلیم کرلیا ہے،دوسری جانب افغان بورڈ 3 دیگر کھلاڑیوں سے بھی ممکنہ کرپشن میں ملوث ہونے کی تحقیقات کررہا ہے۔

26 سالہ احسان اللہ نے کابل پریمیئر لیگ 2024 میں شمشاد ایگلز کی نمائندگی کررہے تھے، انہوں نے4 اننگز میں 72 رنز بنائے جس کی اوسط 150 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 18 تھی جبکہ ان کی ٹیم 6 ٹیموں کی لیگ میں آخری نمبر پر رہی، احسان اللہ تینوں فارمیٹ کے 20 میچوں میں افغانستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیرس اولمپکس: ارشد ندیم اور کوچ کی عوام سےفائنل راؤنڈ میں کامیابی کیلئے دعا کی اپیل

مزیدخبریں