برطانیہ کا ویزا نہ ملنے پر سنجے دت سن آف سردار 2 سے ڈراپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اداکار سنجے دت برطانیہ کا ویزا مسترد ہونے کے باعث فلم سن آف سردار 2 سے ڈراپ کردیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے د ت کا ویزا 1993 میں ان کی گرفتاری کی وجہ سے مسترد ہوا ہے، 2012 کی فلم سن آف سردار کی سیکوئل سن آف سردار 2 کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی،12 برس بعد بننے والی اس سیکوئل میں اجے دیوگن اور سنجے دت کو لڑتے ہوئے دکھایا جانا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق ویزا درخواست مسترد ہونے کے بعد اب سنجے دت کی جگہ فلم میں روی کشن کو لیا گیا ہے،سکاٹ لینڈ میں فلم کی شوٹنگ طے ہے،میڈیا ذرائع کے مطابق 1993میں ممبئی دھماکوں کے الزام میں گرفتاری کے بعد سنجے دت نے امریکا کا سفر کیا اور انھوں نے متعدد بار برطانیہ کے ویزے کے لیے درخواست دی لیکن انھیں کبھی ویزا نہیں دیا گیا۔
اگر انھیں ویزا مل جاتا تو یہ ان کا برطانیہ کا پہلا ٹرپ ہوتا،فلم میں سنجے کے علاوہ اجے دیو گن اور مرونل ٹھاکر بھی شامل ہیں لیکن اب سنجے کی جگہ روی کشن آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈانسرنورا فتحی نے معافی مانگ لی