پیرس اولمپکس: برطانوی کھلاڑی کا کھانے میں کیڑوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برطانوی کھلاڑی نے انکشاف کیا ہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران ان کو دیئے گئے کھانے میں کیڑے تھے۔
میڈیا رپورٹس پیرس اولمپکس میں سوئمنگ مقابلوں میں شریک برطانوی سوئمر ایڈم پیٹی کا کہنا ہے کہ اولمپک ویلیج میں کھلاڑیوں کو پیش کیے گئے کھانے میں کیڑے پائے گئے، جو نہایت مایوس کن بات ہے، پیرس ویلیج میں مبینہ طور پر ہمیں فراہم کیے گئے کھانے (مچھلی) میں کیڑے تھے۔
6 بار اولمپکس میڈلز جیتنے والے ایڈم پیٹی اِن کھلاڑیوں میں سے ایک جنہوں نے پیرس اولمپکس کے دوران کھلاڑیوں کو فراہم کی گئی سہولیات پر سوال اٹھایا، کھلاڑی نے میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کے دوران ویلیج کے حالات اور پھر کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنا میرے لیے مشکل کا سبب بنا اور میڈل کی دوڑ سے دور ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن کے الزامات، افغان کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد
واضح رہے کہ کوویڈ مثبت آنے کے بعد برطانوی کھلاڑی نے 100 میٹر سوئمنگ ریس میں حصہ لیا تاہم وہ چوتھی پوزیشن پر آئے اور میڈل کے حصول سے محروم رہے۔