(24نیوز) یمن میں 16 سال سے قید میں رہنے والے 3 پاکستانیوں شہریوں کو رہا کرکے ڈی پورٹ کردیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق تینوں قیدیوں میں سلیم اور امام بخش کا تعلق کراچی جبکہ خداد کا تعلق گوادر سے ہے، تینوں افراد پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر تھے اور وہ مچھلیاں پکڑنے کے لیے لانچ کے ذریعے غیر قانونی طور پر یمن کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوگئے تھے،ایف آئی اے حکام کے مطابق ان پاکستانیوں کی رہائی ایف آئی اے لنک آفس مسقط اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن یمن کے درمیان قریبی ورکنگ ریلیشن شپ کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن کے الزامات میں افغان کرکٹر پر 5 سال کیلئے پابندی عائد