(24 نیوز) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی نے درخواست بریت دائر کر دی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو فاضل جج کے روبرو پیش کیا گیا، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے نیب تفتیشی آفیسر پر جزوی جرح کی۔
دوران سماعت نیب نے بقیہ 14 گواہان غیر ضروری جان کر ترک کر دیئے، وکلا صفائی کی جانب سے 14 گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرنے کی درخواست غیر مؤثر ہوگئی، سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست بریت بھی دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مشروط معافی مانگنے کا اعلان
بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔